این آر سی مسئلہ‘ ترنمول وفد کو آسام ایرپورٹ پر ہی روک دیا گیا

ترنمول کانگریس کے ایک وفد کو جو این آر سی مسودہ کی اجرائی کے پیش نظر آسام میں صورتحال کا جائزہ لینے یہاں پہنچا تھا‘ ایرپورٹ پر ہی روک دیا گیا۔ ایرپورٹ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سکھیندو شیکھر رائے نے جو اس وفد کے رکن ہیں‘ پی ٹی آئی کو بتایا کہ پولیس نے انہیں ایرپورٹ پر ہی روک دیا اور کہا کہ ان کے دورہ سے گڑبڑ پیدا ہوسکتی ہے۔ ٹی ایم سی کے وفد میں 6 ارکان پارلیمنٹ بھی شامل تھے جنہیں وادی بارک ریجن کے تحت ضلع کچھار میں کمبھی گرام ایرپورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں رکھا گیا۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ ضلع کچھارکے انتظامیہ نے کل رات ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت امتناعی احکام جاری کئے تھے اور ضلع میں این آر سی کے عمل سے لاتعلق کسی بھی شخص کی آمد پر امتناع عائد کردیا تھا۔ ترنمول کانگریس کی ٹیم پارٹی سربراہ و چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کی ہدایت پر وہاں پہنچی تھی۔

جواب چھوڑیں