جموں و کشمیر پنچایت راج ایکٹ میں ترمیم

اسٹیٹ اڈمنسٹریٹیو کونسل (ایس اے سی) نے پنچایت راج ایکٹ 1989ء میں ترمیم کو منظوری دی ہے تاکہ پنچایت کے لئے ایک ڈیولپمنٹ پلان تیار کرنے سے قبل حلقہ مجلس کے ساتھ مشاورت فراہم کی جائے۔ ایس اے سی جس کا اجلاس کل شام گورنر این این ووہرہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس میں پنچایت راج ایکٹ 1989ء میں ترمیم کو منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ لوگوں کو علاقہ کی خصوصی سرگرمیوں کے لئے درکار ترقی کے بارے میں فیصلہ کے لئے انہیں بااختیار بنانے کی جانب ایک قدم ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنچایتوں کی ترقی جاری رہنے اور حلقہ پنچایتوں کی غیر موجودگی میں یہ ترمیم متعلقہ بی ڈی او کو اختیارات عطا کرتی ہے تاکہ وہ حلقہ پنچایتوں کی جانب سے پہلے ہی نافذکردہ فیس یا ٹیکس وصول کریں۔ ریاست میں عاجلانہ طور پر پنچایت انتخابات کے طریقہ کو آسان بنانے کے لئے ایس اے سی نے محکمہ آر ڈی اینڈ پی آر کی مجوزہ ترمیم کو منظوری ہے تاکہ پنچایت میں کم یا زیادہ تعداد میں پنچوں سے سرپنچ کو علیٰحدہ رکھا جائے اور پنچایتوں کی حد بندی کرنے کا کوئی تازہ عمل نہ ہو۔ اسٹیٹ اڈمنسٹریٹیو کونسل (ایس اے سی) نے پہلی بار جموں و کشمیر ٹریڈ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی کو منظوری دی ہے جس کا مقصد ریاست کی معیشت کو محدود سپلائی سے ایک مسابقتی برآمدی قیادتی شناخت میں تبدیل کرنا ہے۔ ایس اے سی جس کا اجلاس کل شام یہاں گورنر این این ووہرہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس میں جے اینڈ کے ٹریڈ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی 2018-26 ء کو منظوری دی گئی۔ یہ پالیسی جموں و کشمیر ریاست کو زرعی معیشت سے مارکٹ سے فروغ پانے والی معیشت میں تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے۔ ایک سرکاری ترجمان نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی میں مقرر کردہ نشانہ میں دیسی تجارت کے حجم کو آئندہ 10 برسوں میں 5 گنا کرنا اور تعلیمیافتہ بیروزگاروں اور ہنر مند نوجوانوں کو گوڈس اینڈ سرویسس کی ایکسپورٹ ٹریڈنگ میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پالیسی 10 سال تک یا ایک نئی تجارتی و برآمدی پالیسی کا اعلان کرنے تک کارآمد رہے گی۔ اسٹیٹ اڈمنسٹریٹیو کونسل (ایس اے سی) نے جموں و کشمیر میں تمام کمرشیل پاسنجر گاڑیوں کے کرایوں پر نظر ثانی کو منظوری دی ہے۔ ایندھن کی قیمتوں اور چلائے جانے کے اور نگہداشت اخراجات میں اضافہ کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا ہے۔ ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرس اور گاڑیوں کے مالکین جو تجارتی پاسنجر گاڑیاں چلاتے ہیں اور عوام کو حمل و نقل کی سہولت فراہم کرتے ہیں انہیں فوری راحت کے لئے ایس اے سی نے یہ منظوری دی ہے۔ ایس اے سی کا اجلاس جو گورنر این این ووہرہ کی صدارت میں منعقد ہوا اس میں انہوں نے کہا کہ موٹر وہیکلس ڈپارٹمنٹ نے اپریل 2018ء کے ماہ میں تمام متعلقہ اخراجات بشمول ایندھن کی قیمتوں کا تجزیہ کیا اور ایک تجویز ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو روانہ کی گئی۔ محکمہ نے کرایوں پر نظر ثانی کی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا۔ یہ کمیٹی کرایوں اور مال برداری کے اخراجات میں اضافہ کی سفارش کے لئے قائم کی گئی۔ اس اجلاس میں جموں و کشمیر کی کئی ٹرانسپورٹ اسوسی ایشنس اور یونین کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔

جواب چھوڑیں