واٹس ایپ کے ذریعہ اب گروپ آڈیو اور ویڈیو کالز

 انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا کا ایک اہم ذریعہ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے گروپ آڈیو اور ویڈیو کانفرنس کال ‘ جدید اور بہترین فیچر کے ساتھ پیش کیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعہ صارفین دنیا بھر میں اپنے گروپ کے افراد سے بیک وقت ویڈیو یا آڈیو کانفرنس کال کے ذریعے سے بات کرسکتے ہیں۔اس نئے فیچر کے ذریعہ واٹس ایپ پر دو طرفہ کال کے دوران کوئی ایک کالر آپشن میں جا کر تیسری اور پھر چوتھی کال ایڈ کرسکتا ہے اور ویڈیو کال کی صورت میں نئی کال ایڈ کرتے ہی موبائل فون پر نئی ویڈیو ونڈو کھل جائے گی۔اس سہولت سے اب بیک وقت کئی لوگ ایک ساتھ کانفرنس کال کرسکتے ہیں، ایسے صارفین جن کو یہ سہولت حاصل نہیں ہورہی ہے وہ اپنے واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں تو اس سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں