راہول کا14اگست کو عثمانیہ یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب

صدرکانگریس راہول گاندھی 14 اگست کو عثمانیہ یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب کریں گے۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کی جانب سے اس سلسلہ میں آرٹس کالج میں انتظامات کئے جارہے ہیں۔ صدرٹی پی سی سی این اتم کمار ریڈی نے آج اپنی قیامگاہ پرعثمانیہ یونیورسٹی کے طلباء سے انتظامات کے ضمن میں تبادلہ خیال کیا۔ راہول گاندھی 13 اگست کو دو روزہ دورہ پرحیدرآباد آرہے ہیں۔ وہ حیدرآباد اور رنگاریڈی میں پرجاچیتنیہ یاترا کے چوتھے مرحلہ کے دوران مختلف مقامات پر کارنرس میٹنگس سے خطاب کریں گے۔ صدر کانگریس کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد راہول گاندھی کایہ پہلا دورہ حیدرآباد ہے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ عثمانیہ یونیورسٹی کے طلباء نے گذشتہ انتخابات میں ٹی آرایس کی تائید کی تھی۔ ٹی آرایس برسراقتدار آنے کے بعد چیف منسٹر کے سی آر نے نوجوانوں کوسالانہ ایک لاکھ ملازمتیں دینے کے وعدہ کونظرانداز کئے جانے پر طلباء ٹی آرایس سے ناراض ہوگئے ۔

جواب چھوڑیں