سائنا نہوال کو کوارٹر فائنل میں شکست

ہندوستان کے ٹاپ شٹلر سائنا نہوال کے علاوہ اشونی پونپا اور ستوک رنکی ریڈی پر مشتمل مکسڈ ڈبلز جوڑی کو بیاڈمنٹن ورلڈ چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی۔ آج کھیلے گئے سنگلز کوارٹر فائنل مقابلہ میں 10 ویں سیڈ سائنا نہوال کو اسپین کی ساتویں سیڈ اور دو مرتبہ کی ورلڈ چمپئن کیرولینا مارین کے خلاف راست سیٹوں میں 21-6, 21-11 سے 31 منٹ تک چلنے والے یکطرفہ مقابلہ میں شکست ہوگئی۔ دریں اثناء مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں اشونی پونپا اور ستویک ریڈی پر مشتمل جوڑی کو چین کی ٹاپ سیڈ جوڑی کے خلاف راست سیٹوں میں 17-21, 10-21 سے 36 منٹ میں شکست ہوئی۔ ہندوستانی جوڑی نے پہلے سیٹ میں بہتر کھیل پیش کیا تاہم وہ سیٹ جیت نہیں پائے۔ واضح رہے کہ دیگر سنگلز مقابلوں میں پی وی سندھو اور بی سائی پرانیت آج ایکشن میں دکھائی دیںگے۔

جواب چھوڑیں