صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی آج شام شہر آمد

صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند4تا7 اگست ریاست تلنگانہ ‘ٹاملناڈواورکیرالہ کادورہ کریں گے ۔ صدر رام ناتھ کووندکی4اگست کی شام حیدرآباد آمدہوگی جہاں شب بسری کے بعد وہ 5اگست کو آئی آئی ٹی حیدرآباد کے7ویں کانوکیشن ( تقریب تقسیم اسناد) میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریںگے۔ اسی شام وہ ٹاملناڈوکے لئے پروازکریں گے اور کاویری ہاسپٹل میں زیرعلاج ڈی ایم کے پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرایم کرونا ندھی کی مزاج پرسی کریں گے۔ 6اگست کووہ کیرالہ کے صدر مقام تروننتاپورم میں کیرالہ قانون ساز اسمبلی کے ڈائیمنڈجوبلی تقاریب کے اختتامی اجلاس کے ضمن میں منعقد شدنی فیسٹول آف ڈیموکریسی کا افتتاح کریں گے۔ 7اگست کو کیرالہ کے شہر تھری سور میں سینٹ تھامس کالج کے صدسالہ تقاریب کا افتتاح کرنے کے بعد وہ نئیدہلی واپس ہوجائیں گے۔

جواب چھوڑیں