عثمانیہ یونیورسٹی اور مختلف کمپنیوں کے درمیان معاہدوں پردستخط

عثمانیہ یونیورسٹی میں معیارتعلیم کوبلند کرنے اور طلباء کی حاضری کی شرح میں اضافہ کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے چار آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ۔یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے طلباء کی حاضری کی شرح میں اضافہ کے لئے بائیومیڑک حاضری نظام رائج کرنے کافیصلہ کیاگیا تھا۔ اسی فیصلہ کے تناظرمیں آج بائیو میڑک حاضری کیلئے آدھارکی توثیق خدمات کی فراہمی کے لئے عثمانیہ یونیورسٹی اورتلنگانہ اسٹیٹ ٹکنالوجی سرویس لمیٹیڈ کے درمیان پہلے یادداشت مفاہمت پردستخط کئے گئے ۔ دوسرے یادداشت مفاہمت پر عثمانیہ یونیورسٹی اورچارٹرڈانسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اکاونٹنٹس (CIMA)کے درمیان بی کام (Hons) طلباء کے لئے CIMA اہلیتی مربوط پروگرام کی فراہمی کے لئے دستخط کئے گئے ۔تیسرایادداشت مفاہمت عثمانیہ یونیورسٹی اوراین ایس ڈی ایل ڈاٹابیسڈمینجمنٹ لمیٹیڈ کے درمیان طئے پایا جس کی روسے جاری تعلیمی سال اورسابق تعلیمی سالوں کے دوران بہترین صلاحیتوں کے حامل طلباء کے طورپر منتخب طلباء کے ناموں کو این اے ڈی پورٹل میں شامل کرنے کے لئے کیا گیا اور چوتھا یادداشت مفاہمت عثمانیہ یونیورسٹی اوراسٹیٹ بینک آف انڈیاحیدرآباد کے درمیان SBI FAST خدمات سے استفادہ کرنے اورتنخواہ کی اجرائی کے لئے ایس بی آئی ۔ای پے منٹس سلوشن کی خدمات کی توسیع کے اقدامات کیئے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں