نیرؤ مودی کی ہندوستان حوالگی کیلئے برطانیہ سے درخواست

حکومت نے برطانیہ سے خواہش کی ہے کہ 13500کروڑ کے پنجاب نیشنل بینک فراڈ کیس میں مطلوب نیرؤ مودی کو ہندوستان کے حوالہ کردے۔ پارلیمنٹ کو یہ بات بتائی گئی۔ مملکتی وزیر خارجہ وی کے سنگھ نے جمعرات کے دن راجیہ سبھا کو بتایا کہ وزارت ِ داخلہ نے نیرؤ مودی کے برطانیہ سے اخراج کے لئے وزارت خارجہ کو لکھا تھا۔ یہ درخواست خصوصی سفارتی بیاگ کے ذریعہ لندن میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ (ہائی کمیشن آف انڈیا) کو بھیج دی گئی کہ وہ اسے برطانوی حکام تک پہنچادے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ِ خارجہ ‘ نیرؤ مودی کا پاسپورٹ منسوخ کرچکی ہے۔ یہ جانکاری سی بی آئی کو دے دی گئی کہ وہ اسے انٹر پول تک پہنچادے۔ نیرؤ مودی اور ماموں میہول چوکسی (گیتانجلی گروپ) کے خلاف سی بی آئی اور ای ڈی تحقیقات جاری ہیں۔ پی ٹی آئی کے بموجب حکومت نے برطانیہ سے درخواست کی ہے کہ مفرور جوہری نیرؤ مودی کو ہندوستان کے حوالہ کردیا جائے جو پی این بی اسکام میں مطلوب ہے۔ مملکتی وزیر خارجہ وی کے سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ انٹرپول‘ نیرؤ مودی کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرچکی ہے۔ ماموں میہول چوکسی کے تعلق سے اب پتہ چلاہے کہ اس نے کیریبین جزائری ملک کی شہریت لے لی ہے جبکہ نیرؤ مودی کہاں ہے اس کا کوئی علم نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں