پہلا ٹسٹ تیسرا دن:ٹیم انڈیادوسری جوابی اننگز110/5

ٹیم انڈیانے میزبان انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک دوسری جوابی اننگز میں5وکٹس کھوتے ہوئے110رن بنالی۔ پھرایک مرتبہ ٹاپ آرڈر اورمیڈل آرڈر بری طرح ناکام ثابت ہوا۔ اوپنرمرلی وجئے6کوبراڈ نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کردیا ان کی پہلی وکٹ19کے مجموعی اسکورپر گری۔ دوسرے اوپنرشیکھر دھون13 ، براڈکا دوسرا شکار ہوئے برسٹو نے کیاچ آوٹ کردیا۔ ان کی دوسری وکٹ22پرگری۔ لوکیش راہول 13بین اسٹوکس کی گیند پر برسٹوکے ہاتھوں کیاچ آوٹ ہوگئے۔ ان کی تیسری وکٹ46 پرگری۔ اجنکیارہانے2 سام کرون کا شکارہوئے۔ برسٹونے ان کاکیاچ حاصل کیا۔ ان کی چوتھی وکٹ63پرگری۔ روی چندراشون13جیمس اینڈرسن کی گیندپر برسٹوکوکیاچ دے بیٹھے ۔ ان کی5ویں وکٹ78پرگری لیکن دوسری جانب کپتان ویراٹ کوہلی43کے ساتھ کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں انہوںنے نہایت سوجھ بوجھ کامظاہرہ کرتے ہوئے اسکورکوآگے بڑھایا۔ ان کے ساتھ دنیش کارتک18 بھی بیاٹنگ کررہے ہیں۔ قبل ازیں انگلینڈ نے اپنے کل کے اسکوردوسری اننگز9/1 سے آگے کھیلنا شروع کیا۔کل کے ناٹ آوٹ بیاٹسمین جینگس 5 اپنے اسکورکو8تک لے جانے کے بعد اشون کی گیند پر راہول کو کیاچ دے بیٹھے ان کی دوسری وکٹ18پرگری۔ کپتان جوئے روٹ14 اشون کا دوسرا شکارہوئے۔ راہول نے ان کاکیاچ حاصل کیا۔ان کی تیسری وکٹ39پرگری۔ ڈیوڈملان20 ایشانت شرماکی گیند پر رہانے کوکیاچ دے بیٹھے۔ اس وقت چوتھی وکٹ70پرگری۔ جان برسٹو28 ایشانت شرماکودوسرا شکار ہوئے۔ شیکھر دھون نے ان کاکیاچ حاصل کیا۔ اس وقت5ویں وکٹ 85پرگری۔ بین اسٹوکس6 ایشانت کا تیسرا شکارہوئے۔ کوہلی نے ان کی وکٹ حاصل کی۔ ان کی6ویں وکٹ86پرگری۔ جوز بٹلر1 ایشانت کا چوتھا شکارہوئے۔ کارتک نے کیاچ حاصل کیا۔ ان کی7ویں وکٹ87 پرگری۔ عادل رشید16 کواومیش یادونے بولڈ کردیا۔ ان کی8ویں وکٹ135 پر گری۔ اسٹیورٹ براڈ11ایشانت کا5واں شکارہوئے۔ شیکھردھون نے ان کا کیاچ لیا۔ اس وقت9ویں وکٹ176پرگری۔سام کرون63اومیش یادوکی گیند پر کارتک کوکیاچ دے بیٹھے۔ انہوںنے 65 گیندوںمیں2چھکے اور9 چوکے لگائے۔ اس وقت 10ویں وکٹ 180پرگری۔ جیمس اینڈرسن کوئی رن بنائے بغیر ناٹ آوٹ رہے۔ ٹیم انڈیاکوکامیابی کے لئے84 رن کی ضرورت ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کھیل کے مزید دو دن باقی ہیں۔ٹیم انڈیا کیا حکمت عملی اختیارکرے گی کچھ کہانہیں جاسکتاکیونکہ پچ بیاٹسمینوںکا ساتھ نہیں دے رہی ہے۔ مختصراسکور:۔ انگلینڈ پہلی اننگز287 ۔ ٹیم انڈیاپہلی اننگز274 ۔ انگلینڈ دوسری اننگز 180 ۔ ٹیم انڈیادوسری اننگز110/5۔

جواب چھوڑیں