امریکہ میں لائق ہندوستانیوں کا ہمیشہ خیرمقدم: قونصل جنرل

ممبئی۔5اگست(پی ٹی آئی) ٹرمپ نظم ونسق H1B ویزا پروگرام کی نکیل کستاجارہا ہے لیکن امریکی قونصل جنرل متعینہ ممبئی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک لائق ہندوستانیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ان کا خیرمقدم کرتا ہے۔ امریکی صدرٹرمپ ہندوستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے پابند ہیں۔ قونصل جنرل ایڈگرڈکاگن نے پی ٹی آئی سے بات چیت میں کہا کہ گذشتہ برس ہندوستانیوں کی ریکارڈ تعداد نے امریکہ کا سفرکیا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہندوستانیوں کو پتہ ہے کہ امریکہ انہیں گلے لگاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ہندوستانی پہلے سے امریکہ میں موجود ہیں ان کے لئے وہاں عظیم مواقع بدستور دستیاب ہیں۔

جواب چھوڑیں