آئندہ ماہ حسن روحانی ۔ ٹرمپ ملاقات متوقع

 اگلے مہینے ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوسکتی ہے۔یہ اطلاع مہرنیوز ایجنسی نے دی۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایرانی صدر کے ساتھ کسی پیشگی شرط کے بغیر ملاقات کے خواہش مند ہیں۔واضح رہے کہ 22 جولائی کو ٹرمپ نے ایرانی صدر کو اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ تباہ کن نتائج کی دھمکی دی تھی۔ جس کے بعد دونوں حریف ممالک نے ایک دوسرے پر جوابی دھمکیوں کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔اس سے قبل ایرانی صدر کے چیف آف اسٹاف محمود ویزی نے کہا تھا کہ گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے اپنے دورہ کے دوران ٹرمپ نے صدر ایران حسن روحانی سے8 مرتبہ ملاقات کی درخواست کی تھی۔

جواب چھوڑیں