آفریدی بھی وزیراعظم بن سکتے ہیں:گیل

ویسٹ انڈیز کے دھماکو آل رائونڈر کرس گیل کو شاہد آفریدی کے وزیراعظم بننے کا امکان نظر آنے لگاہے۔ واضح رہے کہ کرس گیل نے حال ہی میں شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ 476 چھکوں کا ریکارڈ برابر کیاہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دلچسپ پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستانی آل راؤنڈر کی ہمسری کرنا ایک اعزاز ہے۔ اب مزید کوئی چھکا نہیں لگاؤںگا۔ انہوں نے کہاکہ فکر نہ کرو بوم بوم آپ کا ریکارڈ محفوظ ہے ۔ ایک اور پیغام میں کریس گیل نے کہاکہ کسی کرکٹر کا وزیراعظم کے عہدہ تک پہنچنا بڑی خوش آئند بات ہے۔ عمران خان کے منصب سنبھالنے سے آنے والے کرکٹرز میں بھی اس سطح تک پہنچنے کی امید جاگے گی۔ میں خود وزیراعظم بننے کا خواہاں نہیں لیکن عمران خان کے منتخب ہونے سے شاہد آفریدی کیلئے راستہ ضرور بن گیاہے۔ یاد رہے کہ کرس گیل پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ خاصی دوستی رکھتے اور سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے رہتے ہیں۔ وہ احمد شہزاد کا بھی بڑے دلچسپ الفاظ میں ذکر کرتے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں