ہندستان، پاکستان سے مفتی وقاص کی جانکاری مانگے گا

 ہندوستان، پاکستان سے 2016کے سنجوان فوجی کیمپ دہشت گردحملہ کے منصوبہ ساز مفتی وقاص کے تعلق سے تفصیلات طلب کرنے 32 سال پرانے دولت مشترکہ معاہدہ کی مدد لینے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ مفتی وقاص ، جیش محمد کا عسکریت پسند تھا جسے سیکیوریٹی فورسس نے جاریہ سال مارچ میں ہلاک کردیا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ اس سے توقع ہے کہ ہندوستان کو اقوام متحدہ سے تازہ اپیل کرنے میں مدد ملے گی کہ اقوام متحدہ، جیش محمد اور اس کے سربراہ مولانا مسعود اظہر پر امتناع عائد کرے۔ مسعود اظہر اور جیش پر امتناع عائد کرانے کی ہندوستان کی پچھلی کوششوں کو چین ناکام کرچکا ہے۔ وزارتِ داخلہ اور وزارتِ خارجہ کے عہدیداروں کے بموجب پاکستان بھیجنے کے لئے کاغذات تیارکئے جارہے ہیں۔سنجوان حملہ میں 6 فوجی ‘ایک شہری اور تین دہشت گردہلاک ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں