ہندوستان کے اقوام متحدہ امن مشن خدمات کے 70 سال مکمل

اقوام متحدہ کے امن مشن کی خدمات میں ہندوستان کا اہم شراکت ہے اور اس خدمت کے 70 سال پورے ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے امن مشن میں ہندوستانی فوجی اور پولیس کے جوان ابتدا سے ہی منسلک رہے ہیں اور چیلنج کے موجودہ وقت میں بھی وہ اپنے فرض کو بخوبی ادا کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ امن مشن کے ایڈیشنل سکریٹری جنرل جین پیئر لیکروئکس نے حال ہی میں یو این نیوز کو دیئے انٹرویو میں کہا، ”اقوام متحدہ کے امن مشن پیچیدہ حالات میں آگے بڑھ رہا ہے اور ہم ہندوستان جیسے اپنے اہم ساتھیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے نئی چیلنجوں کو قبول کرتے ہوئے ہم کمزور شہریوں کی حفاظت کے لئے ہماری کوششوں میں مثبت طریقے سے تعاون کر رہے ہیں”۔ اقوام متحدہ کے 14 امن مشن کے لئے فی الحال کام کرنے والے 91 ہزار فوجیوں اور پولیس اہلکاروں میں ایک تہائی فوجی اور پولیس اہلکار ہند، نیپال، بنگلہ دیش اور پاکستان کے ہیں۔ سال 1948 میں قائم اقوام متحدہ کے امن مشن کی دنیا بھر میں قائم 71 امن اکائیوں میں اب تک دو لاکھ سے زیادہ ہندوستانیوں نے اپنی خدمات دی ہے ۔

جواب چھوڑیں