بمراہ کی دوسرے ٹسٹ میں بھی شرکت غیریقینی

انگلینڈ کے خلاف 5 میاچس کی سیریز کے افتتاحی مقابلہ میں 31 رن سے شکست اٹھانے والی ہندوستانی ٹیم کیلئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ اس کے اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی لارڈز ٹسٹ میں بھی شرکت غیریقینی ہے۔ بمراہ فٹنس مسائل کے سبب پہلے ٹسٹ میں بھی حصہ نہیں لے پائے تھے۔ واضح رہے کہ انگوٹھا زخمی ہونے کے باوجود سلکٹرس نے جسپریت بمراہ کو ٹسٹ اسکواڈ میں شامل کیاتھا تاہم ان کی شرکت فٹنس سے مربوط کردی گئی تھی۔ بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ بمراہ تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں تاہم جمعرات 9 اگست سے شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ میں ان کی شرکت غیریقینی ہے ۔ اسی دوران ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 میاچس کی سیریز کا دوسرا مقابلہ 9 اگست سے کھیلا جائے گا۔ تاہم اس مقابلہ میں میزبان ٹیم کو اس مقابلہ میں اسٹار آل رائونڈر بن اسٹوکس کی خدمات حاصل نہیں رہیںگی جو کورٹ میں ٹرائیل کے آغاز کے باعث اس میاچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ تاہم ہندوستان کے خلاف برمنگھم ٹسٹ میں شاندار جیت سے حوصلہ مند انگلش ٹیم کے کوچ ٹریور بیلس نے تمام کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسٹوکس کی غیرموجودگی میں مزید بہتر کھیل پیش کریں۔ بیلس نے کہاکہ اسٹوکس کی غیرموجودگی ہمارے لئے بڑا دھکا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ انگلش ٹیم میں ایسے کئی کھلاڑی ہیں جو میاچ جتانے والا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ بیلس نے کہاکہ ہمیں یہ دیکھنا ہوگاکہ آئندہ مقابلہ میں کونسے کھلاڑی اسٹوکس کی کمی پوری کرتا ہے۔ انگلینڈ نے دوسرے ٹسٹ کیلئے اسٹوکس کی جگہ آل رائونڈر کریس ووکس اور ڈیویڈ ملن کی جگہ نوجوان مڈل آرڈر بلے باز اولی پوپ کو اسکواڈ میں طلب کیاہے۔

جواب چھوڑیں