عمران ‘پاکستان میں بڑا فرق لائیں گے: باکسرعامر خان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیرمین اور پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان حکومت بنانے کے بعد پاکستان میں بڑا فرق لائیں گے۔ لاس اینجلس میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کے دوران برطانوی باکسرعامر خان نے عمران خان کو پاکستان کیلئے امید کی نئی کرن قرار دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی چیرمین عمران خان نے مجھے پاکستان آنے کی دعوت دی ہے لیکن ٹریننگ کیمپ کی وجہ سے میں فوری طورپر پاکستان نہیں جاسکتا اور نہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرسکوں گا۔ باکسر عامر خان نے عمران خان سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان حکومت بنانے کے بعد پاکستان میں بڑا فرق لائیں گے۔ ان کی اولین ترجیح معیشت بہتر بناناہے۔ عامر خان نے کہاکہ عمران خان نوجوانوں کو پروموٹ کریں گے اور پاکستان میں نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کریںگے جس کے باعث ہماری اور ہمارے خاندانوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔

جواب چھوڑیں