مشل اسٹارک یو اے ای سیریز کیلئے فٹ

 آسٹریلوی فاسٹ بولر مشل اسٹارک‘ پاکستان کے خلاف ہونے والی سیریز کیلئے تربیتی کیمپ میں واپسی یقینی ہوگئی ہے۔ اس سال اپریل میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوران زخمی ہونے والے فاسٹ بولر آئی پی ایل بھی نہیں کھیل سکے تھے۔ انہوں نے چیپل فائونڈیشن کیلئے ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر بتایاکہ میں بہت حد تک فٹ ہوں اور سلیکشن کیلئے دستیاب رہوں گا۔ اکتوبر میں عرب امارات میں پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل چند وارم اپ میچ کھیلوں گا۔ دوسری جانب دیگر فاسٹ بولرس جوش ہیزلووڈ اور پیاٹ کیومنس تاحال فٹنس مسائل کا شکار ہیں اور ریکوری کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں