نائب صدرنشین راجیہ سبھا کا 9 اگست کو انتخاب

 راجیہ سبھا کے نئے نائب صدرنشین کا انتخاب‘ پارلیمنٹ کے جاریہ مانسون اجلاس کے اختتام سے ایک دن قبل یعنی 9 اگست کو ہوگا۔ صدرنشین ایم وینکیا نائیڈو نے پیر کے دن وقفہ صفر میں الیکشن کی تفصیلات کا اعلان کیا۔ پی جے کورین کے جولائی میں ریٹائر ہونے کے بعد سے نائب صدرنشین کا عہدہ مخلوعہ ہے۔ برسراقتدار جماعت نے امیدوار کے تعلق سے اپنا موقف واضح نہیں کیا ہے جبکہ اپوزیشن نے اجتماعی فیصلہ کرنا طے کیا ہے۔

جواب چھوڑیں