پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کو امیدوار وزارت ِ عظمیٰ نامزد کیا

 پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے آج عمران خان کو باقاعدہ امیدوار وزارتِ عظمیٰ نامزد کیا۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد کی ایک ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں 65 سالہ عمران خان کو پارٹی کا امیدوار وزارتِ عظمیٰ نامزد کیا گیا۔ ڈان/ نیوز ٹی وی نے یہ اطلاع دی۔ گذشتہ ہفتہ اپنی پارٹی کی جیت کے بعد عمران خان نے پہلی مرتبہ بنی گلہ کی اپنی رہائش گاہ چھوڑی۔ ان کی واضح ہدایت کے باوجود ان کے ساتھ کئی کاریں اور زبردست سیکوریٹی موجود تھی۔ عمران کی حلف برداری کی قطعی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں