کھلاڑی لیگ کے بجائے ملک کو ترجیح دیں: سرفراز

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کے بجائے ملک کیلئے کھیلنے کو پہلی ترجیح بنانے کا مشورہ دیاہے۔ کراچی میں معین خان کرکٹ اکیڈمی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں کپتان سرفرازاحمد، معین خان کے بشمول دیگرکھلاڑی شریک ہوئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کہاکہ الیکشن میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دینے بنی گالہ گئے تھے اور امید ظاہر کی کہ عمران خان کے اقتدار میں کرکٹ مزید ترقی کرے گی۔ سرفراز نے کھلاڑیوں کو لیگ سے روکنے کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اقدام کو درست قرار دیتے ہوئے کہاکہ زیادہ لیگ کھیلنے سے کھلاڑیوں کی فٹنس متاثر ہوتی ہے اور کھلاڑیوں کو ملک کو ترجیح دینے کا مشورہ بھی دیا ۔ ایشیاء کپ کی تیاریوں کے تعلق سے سرفراز نے کہاکہ ایونٹ میں سخت مقابلہ ہوگا اور ایشیاء کپ میں کامیابی کی بھرپور کوشش کریںگے۔

جواب چھوڑیں