گڈکری جی بہت اچھا سوال ہے‘ راہول کا طنز

کانگریس صدر راہول گاندھی نے مرکزی وزیر نتن گڈکری کے ’’نوکریاں کہاں ہیں ‘‘والے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ملک کا ہرشہری مودی حکومت سے یہی سوال پوچھ رہاہے۔ گاندھی نے گڈکری کے اس بیان پر آج ٹوئیٹ کیا،’’گڈکری جی بہت اچھا سوال ہے۔ہرہندوستانی یہی سوال پوچھ رہاہے۔‘‘اس کے ساتھ ہی انھوں نے گڈکری کے فوٹو کے ساتھ وہ خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں انھوں نے ریزرویشن کا مطالبہ کررہے لوگوں سے کہاکہ ریزریویشن تومانگ رہے ہو لیکن ’’نوکریاں کہاںہیں۔‘‘ گڈکری نے اتوارکو مہاراشٹر میں ایک پروگرام میں کہاکہ ریزرویشن کے بعد نوکریاں مل ہی جائیں گی اسکی گارنٹی نہیں ہے کیونکہ نوکریوں کے مواقع لگاتار کم ہوتے جارہے ہیں۔کانگریس بھی مسلسل مودی حکومت پر الزام لگارہی ہے کہ اقتدارمیں آنے سے پہلے بھارتیہ جنتاپارٹی نے ہر سال دوکروڑ لوگوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیاتھا لیکن اس وعدے کو پورا کرنے میں وہ ناکام رہی ہے۔

جواب چھوڑیں