سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کیمپس میں شعور بیداری پروگرام

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کی جانب سے آج سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کیمپس میںملیریا، ڈینگو اور دیگر امراض کے بارے میں شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے ماسکیٹیو ایپ تیار کیا گیا ہے ۔ اس ایپ میں ملیریا، ڈینگو ، دیگر امراض سے متعلق17 سوالات رکھے گئے ہیں ۔ کے سرینواس اینٹو مولوجی فیلڈ اسسٹنٹ بنجارہ ہلز ، جوبلی ہلز نے طلبہ کو پلے اسٹور کے ذریعہ اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے سے متعلق معلومات فراہم کیں ۔ انہوںنے کہا کہ اس ایپ کے ذریعہ طلبہ ان کے محلے کے مسائل جی ایچ ایم سی کو واقف کراسکتے ہیں۔ اس موقع پر پرنسپل سلطان العلوم کالج آف فارمیسی ڈاکٹر انوپما کو نیرو، پرنسپل غلام احمد کالج آف ایجوکیشن، ڈاکٹر ویبھا آستھانہ پرنسپل سلطان العلوم جونیر کالج و او ایس ڈی سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی شیخ مصطفی کے علاوہ اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

جواب چھوڑیں