شہرمیں حوالہ ریاکٹ بے نقاب ‘4 افراد گرفتار

ٹاسک فورس سنٹرل زون کی ٹیم نے گجراتی گلی کوٹھی سے حوالہ ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 4افراد لعل چند پانڈیا متوطن راجستھان ساکن عیسیٰ میاں بازار‘ بجرنگ لعل پریک ساکن کوٹھی ‘دلیپ کمار ساکن کوٹھی اور کے تروپتی ساکن حبشی گوڑہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 72لاکھ 73 ہزار روپے اور نوٹوںکی گنتی کرنے والی مشین کوضبط کرلیا۔ ڈی سی پی ٹاسک فورس پی رادھاکرشنا رائو نے بتایا کہ اصل ملزم لعل چندپانڈیادیگر ملزمین کے ساتھ ملکر عیسیٰ میاں بازار ‘گجراتی گلی اورکوٹھی کے علاقہ میں حوالہ کا کاروبار کررہا تھا ۔ جس کے لئے واٹس اپ کا استعمال کرتے ہوئے گاہکوں کواطلاع دی جاتی تھی ۔ اطلاع ملنے پر 8اگست کو ٹاسک فورس کی ٹیم حوالہ منی کلکشن ایجنٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے کرشنا داس مارکیٹ گجراتی اسکول لین کے ایک مکان پر دھاواکرتے ہوئے ان 4ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 72لاکھ 73ہزار روپے ضبط کرلئے ۔ تفتیش پرلعل چند پانڈیا نے حوالہ کاروبار کا اعتراف کیا اور کہاکہ وہ شیام لعل دہلی کی ہدایت پر یہ رقم کے تروپتی رائو کے حوالے کررہے تھے ۔ ملزم لعل چندپانڈیا مختلف افراد سے رقم وصول کرتا اور بجرنگ لعل اور دلیپ کمار کی مددسے یہ رقم نئی دہلی کوروانہ کرتاتھا۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کو ضبط شدہ رقم کے ساتھ انکم ٹیکس عہدیداروں کے حوالے کیا۔ سرینواس رائو انسپکٹر کی نگرانی میں یہ کاروائی انجام دی گئی ۔

جواب چھوڑیں