واورنکا‘ نواک جاکویچ کی ٹورنٹو میںپیش قدمی

اسٹان واورنکا اورنواک جاکویچ ٹورنٹوماسٹرس کے دوسرے راؤنڈ میں داخل ہوگئے۔دونوں کھلاڑیوںنے اپنے یوایس اوپن سے قبل فارم کومزید بہتر بنایاہے۔ واورنکا نے گھٹنے کی سرجری کے بعد واپسی کرتے ہوئے نک کرگیوس کے خلاف 1-6,7-5,7-5 سے واپسی کی۔ ومبلڈن کے فاتح جاکویچ نے مرزا بیسک کے خلاف آسان کامیابی 6-3,7-6(7-3) سے درج کی ۔ جبکہ بوسنیائی کھلاڑی اپنے اصل حریف جنوبی کوریاکے لیون کے متبادل کی حیثیت سے شامل ہوئے تھے‘ وہ زخمی ہونے کی وجہ سے میاچ سے دستبردار ہوئے۔ کنیڈا کی کم عمر جوڑی ڈینس شپووائیو نے جرمی چارڈی کے خلاف 6-1,6-4 سے کامیابی حاصل کی جبکہ بہترین دوست فلیکس آگرالاسی نے جو16سال کے ہورہے ہیں اپنے آبائی مقام کے شائقین کو اس وقت مسرت سے سرشار کردیا جب انہوںنے لوکاس پیولے ( فرانس ) کو6-4,6-3 سے ہرادیا۔ تین دفعہ کے گرانڈ سلام چمپئن واورنکا نے16ویں سیڈکرگیوس کومتاثرکن مظاہرہ کے ذریعہ یکطرفہ افتتاحی سیٹ ہارنے کے بعد دیگر دو سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔

جواب چھوڑیں