ویراٹ کوہلی کوسچن تنڈولکرکا مشورہ

 کوہلی آج اس مقام پر ہے جووہ اپنے دل کی بات سنتے ہوئے فیصلہ کرتے ہیں۔ اس سلسلہ میں سچن تنڈولکر نے ویراٹ کوہلی کومشورہ دیاہے کہ وہ بغیرکسی پریشانی کے کھیلتے ہیں۔ اپنے24 سالہ کیریر کے نمایاںحصہ میں تنڈولکر نے ہندوستانی بیاٹنگ کا بوجھ سنبھالاہے اورکوہلی اسی قسم کا رول موجودہ دورمیں انجام دے رہے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف افتتاحی ٹسٹ میں شاندار149 اور51 رن کے باوجود ہندوستان کو 31 رنوں سے شکست اٹھانی پڑی۔ اس سلسلہ میں ہندوستانی کپتان کوکافی مشورے دیئے گئے ہیں جب ان سے یہ دریافت کیاگیاکہ وہ کوہلی کوکیامشورہ دیںگے تو تنڈولکر نے ای ایس پی این کرک انفو سے کہاکہ میں صرف یہ کہوںگاکہ وہ جس انداز میںاپنی ذمہ داری نبھارہے ہیں اس کوجاری رکھے اس تعلق سے انہیں پریشان نہیں ہوناچاہئے کہ کیاہورہاہے اوراپنی تمام تر توجہ کامیابی پر مرکوز رکھیںاورآپ کا دل کیارہبری کرتاہے اسی راستہ پر گامزن رہیں۔

جواب چھوڑیں