ایران کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا : خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کوکسی قسم کی فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ خامنہ ای کے مطابق تازہ صورتحال میں پریشان نہ ہوا جائے اور ایران کا کوئی کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا۔ ان کا یہ بیان امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیوں کی بحالی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔  دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ تین سال قبل منظور کی جانے والی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں