کینیڈا۔سعودی عرب تعلقات کشیدگی آرامکو صارفین پر اثر انداز نہیں ہوگی

سعودی عرب کے وزیر توانائی اور معدنی دولت انجینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی سیاسی حکمت دنیا کو تیل فراہمی کی پالیسی پر اثر انداز نہیں ہوتی۔ مملکت کی مسلمہ پٹرولیم پالیسی سیاسی حالات سے متاثر نہیں ہوتی۔انھوں نے واضح کیا کہ حالیہ دنوں میں کینیڈا اور سعودی عرب کے تعلقات جس صورتحال سے گذر رہے ہیں ان کا کینیڈا میں سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو کے صارفین پر چنداں کوئی اثر نہیں پڑے گا۔انجینئر خالد الفالح کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب پیداواری توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔ یہ اقدام بین الاقوامی معیشت کو تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو سے پیدا ہونے والے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے۔ اس اتار چڑھاو سے تیل پیدا کرنے والے ممالک اور صارفین یکساں طور پر متاثر ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں