جامعہ ہمدرد کو سعودی عرب کا5 ملین امریکی ڈالر کا عطیہ

سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بڑھتے تعاون کے تحت سعودی عرب نے نئی دہلی کی جامعہ ہمدرد کو 5 ملین امریکی ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔ اس رقم کو میڈیکل کالج کی عمارت کی تعمیر اور موجودہ مجیدیہ ہسپتال کی توسیع میں خرچ کیا جائے گا۔ ہسپتال کی نئی عمارت کو سابق خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود کا نام دیا جائے گا۔ سعودی سفارت خانہ نے نئی دہلی میں یہ اعلان کیا۔ امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی اور جامعہ ہمدرد کے درمیان مارچ 2014 میں ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط ہوئے تھے جو ایکسچینج پروگرام سے متعلق تھی۔

جواب چھوڑیں