آدھارکو اپ ڈیٹ کرنے نیا طریقہ کار متعارف کرانے کا فیصلہ

حکومت ہند کی ایجنسی یونیک آئی ڈینٹی فیکیشن آف انڈیا (UIDAI) جو آدھار اسکیم پر عمل آوری کی ذمہ دار ہے ، نے آدھار کارڈز میں تاریخ پیدائش اور پتہ کی تبدیلی کیلئے نئے طریقہ کار کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس نئے طریقہ کار پر یکم جنوری2019 سے اطلاق ہوگا ۔ آدھار کارڈ میں تاریخ پیدائش اور پتہ کی تبدیلی کے خواہش مند کوUIDAI کو درخواست دینا ہوگا جس کے بعد صارف کوUIDAI کی جانب سے ایک پن نمبر بذریعہ ڈاک وصول ہو گا جس کو ( پن نمبر) صارف (مرد؍ خاتون) UIDAI پورٹل پر انٹر کرتے ہوئے تاریخ پیدائش اور پتہ تبدیل کرسکتے ہیں۔ اس نئے طریقہ کار پر اطلاق یکم جنوری2019 سے ہوگا ۔ قبل ازیں آدھار کارڈ میں تاریخ پیدائش اور پتہ تبدیل کرانے کیلئے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ضرورت مندوں کوUIDA I کے علاقائی آفس سے رجوع ہونا پڑتا تھا جہاں عہدیدار، دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد درخواست کی یکسوئی کرتے تھے ۔ مگر آئندہ سال سے صارفین کوUIDAI کے پورٹل یا قریبی انرولمنٹ سنٹر سے رجوع ہوکر تاریخ پیدائش یا پتہ کو اپ ڈیٹ کراسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں