حکومت، شہریوں کو آسرا فراہم کرنے کے عہدپر قائم : کے ٹی آر

ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ حکومت ، ریاست کے تمام شہریوں کے سرپرچھت فراہم کرنے کے عہد کی پابند عہد ہے ۔ انہوں نے آج رام چندرا پورم کے کولور مقام پر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تعمیر کئے جارہے ڈبل بیڈ روم مکانات کے کاموں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ صرف کولور میں ہی 1354.59 کروڑ روپے کے مصارف سے 124ایکر اراضی پر 117 ، بلاکس میں15,560 ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں۔ حکومت ، ریاست کو سلم علاقوں سے پاک بنانے اور ہر شہری کو پختہ مکان فراہم کرتے ہوئے انہیں باعزت اور پروقار زندگی بسر کرنے کا موقع فراہم کرنا اپنی ذمہ داری تصور کرتی ہے ۔ اسی ذمہ داری کے تحت ریاست میں ایک لاکھ سے زیادہ ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے ۔ کے ٹی راما راؤ نے مزید کہا کہ کولور ڈبل بیڈروم مکانات کو صاف ستھرا پینے کے پانی سربراہی ، وسیع وعریض سی سی روڈس، اسمارٹ واٹر ڈرینس، کمرشل کامپلکس، کمیونٹی کامپلکس ، بس اسٹاپ اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے علاوہ پولیس اسٹیشن بھی قائم کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں