سائنا نہوال ٹاپ 10 سے باہر۔ سندھو تیسرے مقام پر برقرار

 ہندوستان ویمن شٹلر سائنا نہوال ٹاپ 10 سے باہر ہوگئیں۔ ورلڈ بیاڈمنٹن فیڈریشن کی نئی رینکنگ کے مطابق ورلڈ چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں اسپین کی ورلڈ چمپئن کیرولینا مرین کے خلاف شکست کے باعث ایک درجہ تنزلی کے سبب سائنا نہوال گیارہویں پوزیشن پر چلی گئی ہیں۔ تائیوان کی ٹائی زو ینگ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پی وی ساندھو کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔ مینس سنگل میں ڈنمارک کے وکٹر ایکسل سین نمبر ون ہیں البتہ ہندوستان کے کنڈامبی سری کانت 2 درجے تنزلی کے سبب آٹھویں پوزیشن پر پھسل گئے۔

جواب چھوڑیں