سی پی ایل میں جمائیکا کی شاندار کامیابی

ویسٹ انڈین آل رائونڈر آندرے رسل نے کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کے ایک میاچ میں آل رائونڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم جمائیکا تلاواس کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ جمائیکا کو جیت کیلئے 224 رنوں کی ضرورت تھی جو اس نے 19.3 اوورس میں 6 وکٹس کھوکر بنالئے۔ فاتح ٹیم نے ایک موقع پر 41 رنوں پر اپنے 5 وکٹس گنوادیئے تھے تاہم کپتان رسل نے دھواں دھار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 49 گیندوں میں 6 چوکوں اور 13 چھکوں کی مدد سے 121 ناٹ آئوٹ رن بناکر ٹیم کو کامیابی دلائی۔ رسل نے 40 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ رسل اور کینر لیوس نے چھٹی وکٹ کیلئے 161 رنوں کی شراکت داری کی۔ لیوس 51 رن بناکر آئوٹ ہوئے۔ قبل ازیں ٹرینباگو نائیٹ رائیڈرس نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے 223 رن بنائے۔ کریس لین 46‘ کولن منرو 61 اور برینڈن میکلم 56 رن بناکر آئوٹ ہوئے۔ رسل نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک بھی حاصل کی۔

جواب چھوڑیں