غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فائرنگ سے امدادی کارکن شہید، 100 سے زائد زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر ’حق واپسی‘ کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک امدادی کارکن شہید اور ایک سو سے زاید فلسطینی زخمی ہو گئے۔ غزہ کی مشرقی سرحد پر اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جمعہ کے روز کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مشرقی رفح کے مقام پر ایک فلسطینی امدادی کارکن عبداللہ القططی کو گولیاں ماریں۔ گولیاں اس کے سینے میں لگیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک سو سے زائد فلسطینی مظاہرین زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں