محمد سمیع کی شاندار بولنگ۔ انگلینڈ 89/4

انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ میاچ کے تیسرے دن لنچ کے وقفہ تک 4 وکٹس کھوکر 89 رن بنالئے۔ اس طرح وہ ہندوستانی ٹیم سے مزید 18 رن پیچھے ہے۔ جس وقت لنچ کا وقفہ لیاگیا وکٹ کیپر بلے باز جانی بیرسٹو 4 رن بناکر کھیل رہے تھے۔ اننگز کے 24.4 اوور میں محمد سمیع کی گیند پر انگلش کپتان جوئے روٹ 19 رن بناکر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔ روٹ کے آئوٹ ہوتے ہی امپائرس نے لنچ کے وقفہ کا اعلان کردیا۔ قبل ازیں انگلش ٹیم کی شروعات بھی ٹھیک نہیں رہی اور اس نے 28 کے مجموعی اسکور پر پہلی وکٹ گنوائی۔ اوپنرس الیسٹر کک 21 اور کیٹن جننگز 11 رن بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ پہلا ٹسٹ کھیلنے والے نوجوان بلے باز اولی پوپ نے 3 چوکوں کی مدد سے 28 رن اسکور کئے۔ ہندوستان کی جانب سے محمد سمیع نے 2 جبکہ ایشانت شرما اور ہاردیک پانڈیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ 5 میاچس کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-0 کی سبقت حاصل ہے جس نے پہلا ٹسٹ 31 رن سے جیتاتھا۔

جواب چھوڑیں