نیرؤ مودی کے بھائی بہن کے خلاف سمن جاری

معاشی جرائم بھگوڑے قانون کے تحت بنی خصوصی عدالت نے آج مفرور جوہری نیرؤ مودی کے بہن اور بھائی کو سمن جاری کیا کہ وہ 25 ستمبر کو حاضر ہوں۔ نیرؤ مودی 2 بلین امریکی ڈالر کے فراڈ کیس میں کلیدی ملزم ہے۔ عدالت نے کہا کہ حاضر نہ ہونے پر ان کے اثاثے ضبط کرلئے جائیں گے۔ نیا قانون بڑے معاشی جرائم کی روک تھام کے لئے بنا ہے۔ ایم ایس اعظمی کی عدالت نے جو ممبئی میں منی لانڈرنگ (پی ایم ایل اے) کیسس کے خصوصی جج بھی ہیں‘ 3 پبلک نوٹس‘ بڑے روزناموں میں جاری کیں جن میں نیرؤ مودی کی بہن پوروی مودی اور بھائی نیشنل مودی کا نام لیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں