ٹرینوں میں یکم ستمبر سے مفت سفری بیمہ برخواست

انڈین ریلویز اپنے مسافرین کو یکم ستمبر سے فری ٹراویل انشورنس(مفت سفری بیمہ) کی سہولت فراہم نہیں کرے گی۔ وزارت ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ انڈین ریلویز کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) نے یکم ستمبر سے یہ سہولت ختم کردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویب سائٹ یا موبائل اپلیکیشن کے ذریعہ ٹکٹ بک کرنے والے مسافرین کو اب سفر بیمہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ ڈیجیٹل معاملت کو بڑھاوا دینے آئی آر سی ٹی سی نے دسمبر 2017 سے مسافرین کو مفت ٹراویل انشورنس دینا شروع کیا تھا۔ ریلویز نے ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ ادائیگی کرنے والوں کو بکنگ چارج بھی معاف کردیا تھا ۔آئی آر سی ٹی سی کے انشورنس کے تحت دوران سفر موت پر زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ روپے معاوضہ ملتا تھا۔ ہمیشہ کے لئے معذور ہونے پر 7.5 لاکھ روپے اور زخمی ہونے پر 7 لاکھ روپے ملتے تھے۔ 10 ہزار روپے نعش کی منتقلی کے لئے الگ سے دیئے جاتے تھے۔ اب یہ نہیں بتایا گیا کہ انشورنس لینے کے لئے کتنی رقم ادا کرنی ہوگی۔

جواب چھوڑیں