پجارا کا رن آئوٹ ہونے میں منفرد ریکارڈ

اپنے ٹسٹ کیریر میں یہ ساتویں مرتبہ ہے جب پجارا رن آؤٹ ہوئے۔ رن آؤٹ کے ساتھ پجارا کا رشتہ ہمیشہ سے ہی موضوع بحث رہا ہے۔ لارڈس میں یوں تو پوری ہندوستانی بلے بازی ہی فلاپ ثابت ہوئی لیکن چتیشور پجارا کا رن آؤٹ ہونا ایک بار پھر موضوع بحث بن گیاہے۔ جنوری 2016 کے بعد سے پجارا سب سے زیادہ بار رن آؤٹ ہونے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس دوران پجارا جملہ 5 مرتبہ رن آؤٹ ہوئے ہیں۔ اس فہرست میں پجارا کے بعد دوسرا نمبر بنگلہ دیش کے بلے باز مہندی حسن کا ہے جو 3 مرتبہ رن آؤٹ ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے اسی سال جنوبی افریقہ دورہ پر سنچورین ٹسٹ کی دونوں اننگز میں پجارا رن آوٹ ہوئے تھے۔ پجارا ہندوستان کے واحد ایسے بلے باز ہیں جو ایک میچ کی دونوں اننگز میں رن آوٹ ہوئے ہیں۔ حالانکہ لارڈس میں پجارا کے رن آوٹ ہونے کا ٹھیکرا سوشل میڈیا پر کپتان ویراٹ کوہلی کے سر پھوڑا جارہا ہے۔ ویسے کوہلی کا رن آوٹ کرانے کا ریکارڈ بیحد خراب ہے۔ وہ اب تک جملہ 5 مرتبہ رن آوٹ کے معاملوں میں شامل رہے ہیں جن میں سے خود تو بس ایک ہی بار رن آوٹ ہوئے ہیں جبکہ 4 مرتبہ ان کے ساتھی بلے بازوں کو پویلین واپس لوٹنا پڑا ہے۔

جواب چھوڑیں