چیف منسٹر کے سی آر قلعہ گولکنڈہ پر ترنگا لہرائیں گے

تلنگانہ کے چیف سکریٹری ڈاکٹرایس کے جوشی نے متعلقہ عہدیداروںکوہدایت دی کہ وہ 15اگست کوقلعہ گولکنڈہ میں یوم آزادی تقاریب کے انعقاد کے لئے نقائص سے پاک انتظامات کریں۔ چیف سکریٹری نے ہفتہ کو قلعہ گولکنڈہ کا دورہ کرتے ہوئے یہاں یوم آزادی تقاریب کے انتظامات کاجائزہ لیا اور بعدازاں عہدیداروںکے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرایس کے جوشی نے کہاکہ چیف منسٹرکے چندرشیکھر رائو15 اگست کوقلعہ پر ترنگالہرایںگے ۔ عہدیدارو ں کوچاہئے کہ وہ نقائص سے پاک انتظامات کریں۔ چیف منسٹرکے سی آر پہلے ‘ سکندرآباد کے پریڈگرائونڈپر یادگارشہیدان پرپھول چڑھائیںگے اور یہاں سے وہ قلعہ گولکنڈہ روانہ ہوںگے جہاں کے سی آرترنگا لہرایں گے ۔چیف سکریٹری نے عہدیداروں کو شاندارپیمانے پر کلچرل پروگرامس منعقد کرنے اور یوم آزادی تقاریب کے پرامن انعقاد کے لئے سیکوریٹی کے انتظامات انتہائی سخت کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوںنے کہاکہ بارش کومدنظر رکھتے ہوئے قلعہ جانے والے راستوں پر گڑھوں کوبندکرتے ہوئے ٹریفک نظم کوسہل بناناچاہئے ۔اس تقریب میں اسکولی اور کالجوں کے طلبہ کی بھی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔پینے کے پانی کے بہتر انتظامات کرناہوگا اورکسی بھی ناخوشگوارواقعہ کوروکنے کے لئے سیکوریٹی کوسخت بناناہوگا ۔ انہوںنے جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں پر زوردیا کہ وہ صفائی کے اقدامات کریں۔ جوشی نے محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ یوم آزادی تقریب میں وی آئی پی ‘عہدیداروں اور میڈیا کے نمائندوں کے لئے علحدہ طورپرمناسب نشستوں کا نظم کریں۔ مائیک اور ایل ای ڈی کابھی نظم کیا جاناچاہئے ۔ اجلاس میں جی اے ڈی کے پرنسپل سکریٹری آدھارسنہا ‘پرنسپل سکریٹری آر اینڈبی سنیل شرما‘ واٹر بورڈ کے چیف داناکشور ‘ سٹی پولیس کمشنرانجنی کمار‘ آئی جی شیکھاگوئل ‘ کلکٹر حیدرآبادیوگیتارانا اوردیگر عہدیدار شریک تھے ۔

جواب چھوڑیں