ہالیپ اور بارٹی سیمی فائنل میں داخل

ٹاپ سیڈ سیمونا ہالیپ مونٹریال میں کھیلے جارہے راجرس کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخل ہوگئیں۔ کل رات کھیلے گئے کوارٹر فائنل مقابلہ میں ہالیپ نے کیرولین گارسیا کو راست سیٹوں میں 7-5, 6-1 سے شکست دیکر آخری 4 میں رسائی حاصل کرلی۔ افتتاحی سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کافی سخت مقابلہ ہوا تاہم ہالیپ نے جارحانہ کھیل کے ذریعہ سیٹ اپنے نام کرلیا جس کا فیصلہ ٹائی بریکر میں آیا۔ دوسرے سیٹ میں کیرولین گارسیا اپنا بہتر کھیل برقرار رکھنے میں ناکام رہیں جس کی وجہ سے انہیں یکطرفہ مقابلہ میں 1-6 سے شکست اٹھانی پڑی۔ فرنچ اوپن چمپئن سیمونا ہالیپ کا آئندہ مقابلہ آسٹریلیا کی بارٹی سے ہوگا۔ ایک اور کوارٹر فائنل مقابلہ میں بارٹی نے کیکی برٹینس کو راست سیٹوں میں 6-3, 6-1 سے ہرایا تھا۔ ہالیپ اور بارٹی کے درمیان کیریر میں پہلی مرتبہ مقابلہ ہوگا۔میاچ کے بعد سیموناہالیپ نے بتایاکہ کیرولین گارسیا ایک بہترین کھلاڑی ہے اور اس کے خلاف جیت حاصل کرنے پر کافی مسرت ہورہی ہے۔

جواب چھوڑیں