ہندوستان کے 3 مشہور کرکٹرس عمران کی حلف برداری میں مدعو

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے کرکٹرس سنیل گاوسکر‘ کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری میں مدعو کیا ہے۔ عمران نے اپنا کیرئیر‘ پروفیشنل کرکٹر کی حیثیت سے شروع کیا تھا اور نام کمایا تھا۔ انہوں نے اُس پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ارکان کو بھی مدعو کیا ہے جس نے ان کی کپتانی میں 1992 میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا۔ دی نیوز انٹرنیشنل نے پی ٹی آئی کے سنٹرل ایڈیشنل انفارمیشن سکریٹری فیصل جاوید خان کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کو صدر پاکستان ممنون حسین 18 اگست کو حلف دلائیں گے۔

جواب چھوڑیں