تلنگانہ میں شدید بارش کی پیش قیاسی

جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں جہاں شدت اختیار کرگیا ہے وہیں یہ ساحلی اے پی میں نارمل رہے گا جس کے زیر اثر آئندہ48 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، نظام آباد ، نرمل، راجنا سرسلہ ، کمرم بھیم آصف آباد، منچریال، پداپلی، جگتیال، کریم نگر، جئے شنکر بھوپال پلی، ورنگل، محبوب آباد ، بھدرا دری کتہ گوڑم، جنگاؤں، کھمم، سوریا پیٹ اور نلگنڈہ کے چند مقامات پر شدید اور کہیں کہیں انتہائی شدید بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آج جاری کردہ بلیٹن میں خبردار کیا کہ اس دوران ساحلی آندھرا پردیش کے تمام اضلاع میں کہیں کہیں شدید بارش ہوگی ۔ آئندہ 5دنوں کے دوران، تلنگانہ کے کئی ، ساحلی اے پی کے چند اور رائلسیما کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوگی ۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران عادل آباد، جئے شنکر بھوپال پلی، منچریال ، پداپلی، اور جگتیال میں کہیں کہیں شدید سے شدید بارش ہوئی جبکہ کمر م بھیم،ورنگل رورل، نرمل، کریم نگر، نظام آباد کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ، اسی طرح رنگاریڈی ، وقار آباد، محبوب آباد، ورنگل اربن، جنگاؤں، سدی پیٹ ، سرسلہ، محبوب نگر، کاماریڈی اضلاع کے چند مقامات پر تیز بارش ہوئی ۔ اس طرح ساحلی اے پی کے اضلاع سریکاکولم ، مشرقی ومغربی گوداوری کے بیشتر مقامات پر شدید بارش ریکارڈ کی گئی ۔

جواب چھوڑیں