سفید فام بالادستی کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں:ایوانکا ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے سفید فام بالادستی اور نیو نازی ازم کو مکمل طور پر رد کر دیا ہے۔ ایوانکا ٹرمپ کی ایک ٹویٹ کے مطابق امریکی خوش نصیب ہیں کہ وہ ایک ایسے معاشرے میں رہتے، جہاں شخصی آزادی اور اظہار رائے کے حق کا دفاع کیا جاتا ہے۔ ایوانکا ٹرمپ کا یہ بیان گزشتہ برس شارلٹس ول میں سفید فاموں اور ان کے مخالفین کے مابین تصادم کا ایک سال پورا ہونے پر سامنے آیا ہے۔ اس واقعے میں تین افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ ٹرمپ نے ابھی تک سفید فام قوم پرستی کی اس طرح سے مذمت نہیں کی ہے۔

جواب چھوڑیں