سیلاب سے نقصان زدہ پاسپورٹس کی مفت تبدیلی: سشما

 وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج اعلان کیا ہے کہ کیرالا میں آ ئے سیلابوں میں جن پاسپورٹس کو نقصان پہنچا ہے ، حکومت ، کسی معاوضہ کے بغیر اِن پاسپورٹس کی جگہ متبادل پاسپورٹس جاری کرے گی۔ سشما سوراج نے ٹوئٹر پر کہا ہے ’’کیرالا میں زبردست سیلابوں کے سبب حد درجہ نقصان ہوا ہے ۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جیسے ہی صورتِ حال معمول پر آجائے ، اُن پاسپورٹس کو کسی فیس کے بغیر تبدیل کیا جائے گا، جن کو سیلاب کے سبب نقصان ہوا ہے۔ براہِ کرم متعلقہ پاسپورٹ کیندرا سے ربط قائم کیجیے۔‘‘ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ کیرالا میں زبردست سیلاب کے سبب زائد از 35 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے ہیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ سیلاب کے سبب اِس ریاست کے 14 کے منجملہ لگ بھگ 10 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں