عامر خان کا سیاست میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں

 بالی ووڈ کے اداکار عامر خان نے آج سیاست سے وابستہ ہونے کے امکان کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی طرح کے افراد پر ملک کی تعمیر اور سماجی ڈھانچہ کو مضبوط بنانے کی بھاری ذمہ داری ہوتی ہے۔ خان واٹر کپ ایوارڈس کے اعلان کیلئے ان کے پانی فائونڈیشن کی جانب سے منظم کردہ ایک پروگرام میں شرکت کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔ مہاراشٹرا کے شہر پونے میں ایوارڈس عطا کرنے کی اس تقریب میں بلالحاظ پارٹی وابستگی سارے ملک سے سیاسی قائدین نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں