نریندر مودی کو آئندہ انتخابات میں اپنی ’ریکارڈ توڑ‘ کامیابی کا یقین

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ 2019ء کے پارلیمانی انتخابات میں کہیں زیادہ اکثریت سے کامیاب ہوجائیں گے۔ انہیں اپنی ’’ریکارڈ توڑ‘‘ کامیابی کا یقین ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کے ان اقدامات کو مسترد کردیا کہ مودی حکومت عاجلانہ معاشی ترقی اور نوجوانوں کو مزید روزگار کے موقع فراہم کرنے کے اپنے وعدوں کی تکمیل میں ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے حکومت کے خلاف رائے ہموار کرنے کی اپوزیشن کی کوششوں کو بھی مسترد کردیا۔ اخبار ٹائمس آف انڈیا میں شائع شدہ اپنے انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ بی جے پی زیرقیادت حکومت، بلالحاظ عقیدہ، تمام شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کی پابند ہے۔ آئی اے این ایس کے بموجب وزیر اعظم نریندر مودی نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ، دہشت گردی سے پاک جنوبی ایشیاء کے لیے کام کرے گا۔ انہوں نے آج ٹائمز آف انڈیا میں شائع شدہ اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’ہمیں امید ہے کہ پاکستان ایک ایسے محفوظ ، سلامتی والے ، مستحکم اور خوش حال علاقہ کے لیے کام کرے گا جو دہشت گردی اور تشدد سے پاک ہو ۔‘‘ مسٹر مودی نے کہا کہ اس علاقہ میں امن و خوشحالی کے لیے نئی دہلی کی، ’پڑوسی پہلے‘ پالیسی کے لیے اچھے ہمسایوں کے سے تعلقات کی اہمیت ہے ۔ ‘‘ ’’اس مقصد کے لیے ہم نے ہماری میعاد کی ابتداء ہی سے کئی معروف اقدامات کیے ہیں۔‘‘ مسٹر مودی نے پاکستان کے حالیہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک ِ انصاف (پی ٹی آئی) کی کامیابی پر ، کرکٹر سے سیاستداں بنے عمران خان کو مبارکباد دی۔

جواب چھوڑیں