چاندنظرآگیا‘مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا پریس نوٹ مظہر ہے کہ آج رات تاخیر سے اطلاع ملی کہ ٹاملناڈو کے شہر مدورائی میں ماہِ ذی الحجہ 1439ھ کا چاند نظر آگیا چنانچہ اس سلسلہ میں چینائی کے قاضی صلاح الدین سے ربط پید اکرکے اس کی تصدیق حاصل کی گئی اور شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ کل 13 اگست بروز پیر یکم ذی الحجہ 1439ھ ہوگی۔ اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری، مفتی محمد عظیم الدین، مفتی خلیل احمد، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پادشاہ قادری، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ اور قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں