مہرین فاروقی آسٹریلیاء کے سنیٹ کی رکن مقرر

 ایک مسلم خاتون کو آج آسٹریلیاء کے سینٹ کی رکن مقرر کیا گیا۔ یہ خاتون ملک میں نسل پرستی پر بدترین نزاع کے دوران اِس عہدہ پر فائز کی جانے والی اقلیتی طبقہ کی پہلی خاتون ہے۔ نیوسائوتھ ویلس سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد گرینس پارٹی رکن پارلیمنٹ مہرین فاروقی کا قانون ساز کونسل کی جانب سے انتخاب کیا گیا تاکہ سینٹ کی خالی نشست کو پُر کیا جاسکے۔ یہ نشست سینٹر جیر ہینن کے استعفیٰ کے باعث خالی ہوئی تھی۔ بی بی سی کی اطلاع کے بموجب مہرین فاروقی جو آئندہ ہفتہ حلف لیں گی آسٹریلیاء میں کوئی سیاسی عہدہ سنبھالنے والی پہلی مسلم ہوں گی۔ اُن کا 2013کے دوران اسٹیٹ پارلیمنٹ کیلئے انتخاب عمل میں آیا تھا۔

جواب چھوڑیں