دریائے کرشنا کے دونوں بنڈس کو خوبصورت بنایا جائے۔چیف منسٹر نائیڈو کی ہدایت

آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے سی آر ڈی اے کے عہدیداروں کو وجئے واڑہ میں پرکاشم بیاریج کے نشیب میں دریائے کرشنا کے بنڈس ( کناروں) کو خوبصورت بنانے کے کام انجام دینے کی ہدایت دی ۔ امراوتی کیا پٹیل ریجن ڈپولمنٹ اتھاریٹی ( سی آر ڈی اے ) کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ دریا کے دونوں جانب کے کناروں کو پختہ بنانے ، دریا کے وسط میں ایک پلاٹ فارم تعمیر کرتے ہوئے وہاں ترنگا لہرانے کے اقدامات کرنا چاہئے ۔ دریا کے دونوں کناروں کو خوبصورت بنایا جانا چاہئے تاکہ شام کے اوقات میں عوام یہاں تفریح کو آسکیں اور ماحول سے لطف اندوز ہوسکیں۔ انہوںنے عہدیداروں کو دریائے کرشنا کے کناروں کو خوبصورت بنانے اور شہر کے اطراف تین کنالوں کی تعمیر کے عملی منصوبہ کو قطعیت دینے کی ہدایت دی۔ یو اے ای کے بزنس لیڈرس فورم کے صدر رام باکزانی، دریائے کرشنا کے جزائر کو فروغ دینے کا پیشکش کیا ہے ۔ فورم فار منسٹری اکنامکس یو اے ای اور یو اے ای میں ہندوستانی سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل نے ان دو جزائر میں5سو ایکر اراضی پر پی جی اے اسٹیٹ گولف کورٹ، ایک ہوٹل کا مپلکس، کنونشن سنٹر، ریکریشن ولاس اور اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کی تجاویز پیش کی ہیں۔ بعدازاں اس فورم نے حکومت آندھرا پردیش کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں۔ چیف منسٹر نائیڈو نے عہدیداروں کو اس سلسلہ میں جامع منصوبہ کو قطعیت دینے اور وقت مقررہ پر کاموں کو انجام دینے کی ہدایت دی ہے ۔ عہدیداروں نے چیف منسٹر کو بتایا کہ دریائے کرشنا کے 14کے منجملہ7 جزائر کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔ بعدازاں کمشنر سی آر ڈی اے ، سی ایچ سریدھر نے کہا کہ امراوتی بانڈس کا زبردست ردعمل دیکھا جارہا ہے۔ انہوںنے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ امراوتی میں مختلف سٹیز تعمیر کئے جائیں گے جو مختلف شعبہ جات کیلئے مختص رہیں گے ۔ امراوتی میڈیا سٹی، مستقبل میں دنیا کا معیاری میڈیا ہب میں تبدیل ہوجائے گا ۔ جہاں کیا نِس فلم فیسٹول، گرامی ایوارڈز، ای اسپورٹس ورلڈ کپ اور دیگر تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا جاسکے گا ۔ فلم اینڈ ٹی وی کے فروغ کا تذکرہ کرتے ہوئے فلم ساز ڈی سریش بابو نے بتایا کہ حکومت کو عالمی معیار پر فلم و ٹی وی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو فروغ دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں امراوتی، انتہائی خوبصورت اور قابل رہائش شہر بن جائے گا۔چیف منسٹر نائیڈو نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ عوام کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر باقی نہ رکھیں۔ ایزڈوئنگ بزنس کی اساس پر عوام کو سٹیزن سرویس فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ اجلاس میں وزیر بلدی نظم ونسق پی نارائنہ، امراوتی ڈیولپمنٹ کارپوریشن سی ایم ڈی، ڈی لکشمی پارتھا سارتھی اور دیگر موجود تھے ۔

جواب چھوڑیں