واجپائی کا سوگ ، تلنگانہ میں سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند

 سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال کے سوگ میں جمعہ کو ریاست تلنگانہ میں تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہے ۔ ریاستی حکومت نے کل رات، ریاست کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر، عوامی شعبہ کے ادارہ جات اور تعلیمی اداروں کو جمعہ کے روز تعطیل کا اعلان کیا تھا ۔ واجپائی کے انتقال پر ریاست میں جمعرات سے سات دنوں کا سوگ منایا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں