اکشے کمار اور رجنی کانت کی فلم ’’2.0‘‘کا ٹیزر جاری

 سائنس اور ایکشن فلموں کے مداح تیار ہوجائیں۔ بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نئی آنے والی فلم ’2.0‘میں 12 اور رجنی کانت 5 مختلف روپ میں نظر آئیں گے۔ فلم کا آخری ٹیزر ہندی اور تامل زبان میں جاری کردیا گیا ہے جبکہ مداحوں کو اب فلم کی ریلیز کا بے چینی ست انتظار ہے۔ لیجنڈری اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’’2.0‘‘سب سے زیادہ بجٹ کے ساتھ بنائی جانے والی سائنس فکشن فلم ہے جبکہ فلم تکمیل کے مراحل میں ہے اور اس کے تشہیری پوسٹرز بھی منظر عام پر آچکے ہیں جس میں دونوں اداکاروں کے روپ کو بے حد پسند کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں